مصر (ہم دوست نیوز)جنوبی مصر میں ایک بھکاری عورت کی موت کےبعد انکشاف ہوا ہےکہ وہ بہت بڑی دولت کی مالک تھی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق علی عبدالجلیل نامی بھکارن کے پاس دس لاکھ پاؤنڈز تھےاور وہ قنا گورنری میں گلیوں اور بازاروں میں لوگوں سےبھیک مانگ کر گزر بسرکرتی تھی۔
رپورٹس کےمطابق چند روزقبل یہ عورت اپنے گھر کےاندر مردہ پائی گئی اور اس کےبہن بھائیوں کے بھی بہت غریب ہونےکی وجہ سےعلاقے کے رہائشیوں نےتدفین کےاخراجات اداکیے۔
غیر ملکی میڈیا کے لمطابق مرنے کے10دن بعد جب عورت کےگھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے تقریباً10 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئےجو گھر کےصحن میں ایک تھیلے میں چھپائے گئے تھے۔
رپورٹس کےمطابق تھیلے میں زیادہ تر دھاتی سکے اور کچھ نوٹ تھےجس کے بعد لوگوں نےرقم کو عورت کےپانچ بہن بھائیوں میں تقسیم کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اس واقعے کےبعد مقامی لوگوں نےبھکاری عورت کےپاس اتنی بڑی رقم ہونےپرحیرت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کو علاج کی سہولت نہ دینے پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب
لوگوں نےتعجب کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ افسوس مرنےوالی عورت اپنی زندگی میں اس رقم سےاپنے لیےآسانیاں پیدا نہ کرسکی۔