حج قرعہ اندازی میں چار مراکشی بہنوں کا نام آگیا

مراکش(ہم دوست نیوز)حج قرعہ اندازی میں نام آنےکےبعد طویل انتظار ختم ہوا اور چار مراکشی بہنوں کو بھی حج ادا کرنےکاموقع مل گیا۔

عرب میڈیا کےمطابق ان تمام بہنوں کی عمر65 اور 82سال کےدرمیان ہےجو حج کی خواہش پوری ہونےکےحوالے سےزیادہ خوش نہیں تھیں۔

رپورٹس کےمطابق ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام میں شامل ہونےپران چاروں بہنوں کو اس وقت زبردست خوشی ہوئی جب ان کا نام قرعہ اندازی میں آگیا۔

مراکشی بہنوں کاکہنا ہےکہ گزشتہ کئی برس حج کیلئےمتعدد کوششیں کیں مگر قرعہ اندازی میں نام نہ آیا۔

ان کاکہنا ہےکہ اس سال بھی حج کیلئےایپلائی کیا اور سب نےاپنے نام ایک لفافےمیں جمع کرائےاور یہ لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھکارن خزانے کی مالک نکلی، موت کے بعد انکشاف
مراکشی بہنوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہم برسوں کے انتظار کےبعد اب حج ادا کرنےجا رہی ہیں،اللّٰہ کا شکرہے،اس سال ہماری خواہش پوری ہورہی ہے۔

Leave a Reply