نئی دہلی (ہم دوست نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کےمداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگئے۔
شاہ رخ خان کے300کےقریب مداحوں نے ’منت ہاؤس‘کےباہر اداکار کےمخصوص انداز میں پوز بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
اداکار نےاس موقع پراپنے’ آئیکونک پوز‘ کےساتھ گھر کی بالکونی میں جلوہ گر ہو کر مداحوں کو یہ ریکارڈ بنانے پرمبارکباد بھی پیش کی۔
شاہ رخ خان کےمداحوں نےیہ ریکارڈ ان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘کے18جون کو ہونےوالے ورلڈ ٹی وی پریمیئر کی مناسبت سےبنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج قرعہ اندازی میں چار مراکشی بہنوں کا نام آگیا
خیال رہےکہ بھارتی فلم انڈسٹری کےبادشاہ فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کےبعد اب اپنی نئی ایکشن اور تھرل سےبھرپور فلم ’جوان‘ کی ریلیز کیلئےتیارہیں۔