کراچی(ہم دوست نیوز)جماعتِ اسلامی کےکراچی کی میئر شپ کیلئےامید وار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کےبعد منظور کرلیے گئے۔
جماعت اسلامی کےمیئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کےبھی کاغذاتِ نامزدگی منظورہو گئے۔
جماعتِ اسلامی کےڈپٹی میئر کےامیدوار قاضی سیدصدرالدین اورسیف الدین کےکاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔
15جون کو میئر اورڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز آج ملتان میں پاور شور کریں گی
امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےگزشتہ روز ریجنل الیکشن کمیشن میں میئر کراچی کیلئےنامزدگی فارم جمع کرائےتھے۔