اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کیجانب سے قومی اسمبلی کےاجلاس میں پیش کیےگئے14 ہزار460 ارب روپے کےنئےبجٹ میں سے تین ارب روپے فنکاروں کیلئےمختص کیےگئے ہیں۔
اس حوالے سےوفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں لکھاہےکہ مجھےیہ اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی ہو رہی ہےکہ پہلی بار فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کےہیلتھ انشورنس دونوں کیلئےفنڈز مختص کیےگئےہیں۔
I am equally delighted to announce that funds have been allocated both for the Film Finance Fund and for Artists’ Health Insurance for the first time ever. Rs 2 bn have been allocated for the Film Finance Fund and Rs 1 bn for the Artists’ Health Insurance. I am certain that,…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 9, 2023
اُنہوں نےلکھا ہےکہ فلم فنانس فنڈ کیلئے 2ارب روپے اور فنکاروں کےہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب روپےمختص کیےگئےہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہےکہ مجھےیقین ہےکہ مشترکہ طور پر یہ اقدامات ہماری فلم انڈسٹری کی ترقی اور ہمارے ملک کےفنکاروں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مریم اورنگزیب نےاپنے ٹوئٹ کےآخر میں یہ بھی کہا ہےکہ یہ فلموں کےذریعے پاکستان کےبیانیے، ورثے اور ثقافت کےفروغ کےساتھ ساتھ پاکستان میں اسکرین ٹورازم کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرےگا۔