لاہور(ہم دوست نیوز)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نےکہا ہےکہ ملک میں کرپشن بڑھتی جارہی ہے،کرپشن کیسز میں ریکوریز بڑھ رہی ہیں۔
لاہور میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نےکہاکہ ہم پہلےنیب کی اصلاح کررہےہیں،قوم نےہمیں جو ذمےداری دی ہےاس کو پورا کریں گے۔
انہوں نےکہاکہ نیب افسران کم سےکم وقت میں کیسز نمٹائیں،متاثرین کی مدد کیلئےنئی پالیسی بنا رہےہیں۔
چیئرمین نیب کاکہنا ہےکہ میرا وعدہ ہےکہ نیب کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے،ہمارا اصل مقصد کرپشن اوروائٹ کالرجرائم کا خاتمہ ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ ہماری کوششوں کےنتائج کچھ عرصےبعد نظر آ جائیں گے،ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا کام ہے،مروجہ قوانین کو اپڈیٹ کرنابھی نیب کی ایک بڑی ذمےداری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان کا خطرہ، کراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے گئے
ان کایہ بھی کہنا ہےکہ ہم خاموشی کےساتھ اپنے کام میں لگےرہیں گے،متاثرین کی حق حلال کی کمائی کو تحفظ دیں گے،نئی قانون سازی سےہاؤسنگ سیکٹر میں کسی کو دھوکہ دینا لمشکل ہوگا،ہم خندہ پیشانی سےنکتہ چینی برداشت کریں گے۔