بائپر جوائے، گورنر سندھ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

کراچی(ہم دوست نیوز)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےسمندری طوفان بائپرجوائے کےپیشِ نظر کراچی سمیت صوبےبھر میں فوری ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےہدایت کی ہےکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کےتحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذکریں۔

ان کا کہنا ہےکہ ضلعی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں،کراچی بھرمیں رین ایمرجنسی سینٹرز فعال کیےجائیں۔

گورنرسندھ نےانتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ ریلیف سینٹرز قائم کیےجائیں اور ہنگامی اقدامات ہرصورت یقینی بنائےجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے، رانا تنویر
کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہےکہ ساحلی پٹی پر آباد افراد کےانخلاء کیلئےپیشگی اقدامات کیےجائیں اور امدادی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

Leave a Reply