جسمانی ریمانڈ کیلئےپرویز الہٰی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

لاہور: ( ہم دوست نیوز) عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی اور سیکرٹری رائے ممتاز کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

سیشن کورٹ لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی کی گئی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن حکام کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے سماعت کی۔

اینٹی کرپشن کی اپیل کو عدالت نےمنظور کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

Leave a Reply