ویسٹ انڈیز(ہم دوست نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کیجانب سے جاری شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی۔
بھارت کےدورے کا آغاز12جولائی سےویسٹ انڈیز کےخلاف پہلےٹیسٹ میچ سےہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ20 جولائی سےکھیلا جائےگا۔
یاد رہے کہ یہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کیلئےورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی سائیکل کا آغاز بھی ہوگا۔
دورے کے دوران27 جولائی، 9 جولائی اور یکم اگست کو ون ڈےمیچز کھیلےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ سہیل پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 3،6،8، 12 اور13 اگست کو کھیلےجائیں گے،جن میں سےآخری2ٹیسٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے لاؤنڈرہل میں کھیلےجائیں گے۔