اے این ایف کی کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: ( ہم دوست نیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ، یہ کارروائیاں مختلف شہروں خیبر، میانوالی،کراچی ، گوجرانوالہ ،کچلاک بائی پاس کوئٹہ اورچمن میں کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 101 کلو اور 640گرام چرس، جب کہ 50کلو گرام ہیروئن ، 1 کلو اور 200گرام افیون ، 5 کلو آئس اور 4 کلومشکوک موادبرآمد کیا گیا ہے ۔

ترجمان اےاین ایف کا مزید کہنا ہے تمام ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

Leave a Reply