کشیدہ حالات کے باوجود سوڈان سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ (ہم دوست نیوز)سوڈان میں کشیدہ حالات کے باوجود سمندر کےراستے 245 افراد پر مشتمل عازمینِ حج کا پہلا گروپ بحری جہاز سےجدہ اسلامی بندرگاہ پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کےمطابق سوڈانی عازمین کا بدھ کو جدہ میں وزارتِ حج وعمرہ کےڈائریکٹر جنرل عبدالرحمٰن الغنام، جدہ اسلامک پورٹ پرمحکمہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نائب صدر مازن بن سعید الغامدی اور دیگر نےاستقبال کیا۔

حکام نےعازمین حج کو مبارکباد پیش کی اورانہیں گلدستے،عجوہ کھجور اورآبِ زم زم پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے آج شام 4 سے 8 بجے کے دوران گجرات سے ٹکرائے گا
یاد رہےکہ تقریباً 8 ہفتوں سے زائد سےخرطوم اور سوڈان کےدیگر حصےفوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کےدرمیان خونریز لڑائی کی لپیٹ میں ہیں۔

Leave a Reply