نواز شریف نےپنجاب یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کر لی

لاہور: ( ہم دوست نیوز ) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ( نواز ) نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کرلی ہے ۔

سابق وزیراعظم نے 55 سال پہلے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی جو کہیں گم ہوگئی تھی ، قائد مسلم لیگ ن نے 1968ء میں جی سی یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کر لیا ہے ۔

ڈگری گم ہو جانے کی صورت میں 7 جون 2023ء کو ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے مقررہ رقم بینک میں جمع کروا دی گئی، نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دیکھا کر خود ڈگری حاصل کی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے 1968ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا تھا ۔

Leave a Reply