پولیس مقابلہ : پولیس اہلکار شہید، ملزم ہلاک

کراچی: ( ہم دوست نیوز ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے ۔

ایس ایس پی ملیر بلال نصیر کا کہنا ہے کہ تھانہ میمن گوٹھ پولیس کا ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا ، جس کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے ۔

بلال نصیر کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلز پر سوار 5 جوان گشت پر مامور تھے کہ گشت کے دوران ان کا سامنا مارو گوٹھ کے پاس لوٹ ماری میں مصروف ملزمان کے ساتھ ہو گیا ، پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی ، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل عمران اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا جب کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم ہلاک اور 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول 30 بور برآمد ہوئے ہیں ، زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کی غرض سے ہسپتال روانہ کیا گیا جوکہ اسپتال میں ہی شہید ہوگیا ۔

Leave a Reply