کراچی(ہم دوست نیوز)نو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا ہےکہ شہر کی ترقی کا مشن آج سے لےکر نکلے ہیں۔
میئر مرتضیٰ وہاب نےکراچی کےمختلف علاقوں کےدورے کیےاور جوہر چورنگی انڈر پاس،گارڈن نالے کی صفائی جلدمکمل کرنےکا حکم دیا۔
قبل ازیں میئر کراچی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےکہاکہ میئر کراچی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کا ایک بھی ووٹ پیپلز پارٹی کونہیں ملا۔
مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھاکہ حافظ نعیم الرحمٰن کو پیپلزپارٹی فوبیا ہوگیا ہے،شہر کےہر اسٹیک ہولڈر کوساتھ لےکر چلوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے، امریکا
میئر کراچی نےجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو مل کر 50سال کےلیے چارٹر آف کراچی پلان بنانے کی پیشکش بھی کی۔