بپر جوائے ٹل گیا، کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنے لگی

ٹھٹھہ(ہم دوست نیوز)طوفان بپرجوائےکا خطرہ ٹل جانےکےبعد ٹھٹھہ کےساحلی مقام کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنے لگی۔

کیٹی بندر سےنقل مکانی کرنیوالےماہی گیروں اور مقامی افراد کی واپسی شروع ہو گئی۔

مقامی افراد کاکہنا ہےکہ بارش کےبعد راستے دلدلی ہو جانے سےآمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کیٹی بندر کےدیہاتی علاقوں میں مکین اپنے گھروں اور دکانوں پرپہنچنےلگے۔

طوفان بپرجوائے کےخطرے کےپیشِ نظر کل کیٹی بندر شہر خالی کرا لیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: ٹرک اور وین کا تصادم، متعدد افراد ہلاک
مقامی افراد کاکہنا ہےکہ سمندر میں طغیانی،تیز ہوا چلنے اور بارش سےنقصانات ہوئےہیں۔

Leave a Reply