اوکاڑہ : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے ۔
اوکاڑہ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود میں جبوکہ روڈ پر ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک شہری سجاد کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے مزاحمت کر دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر سجاد کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا ، جس کے نتیجے میں شہری اپنی جان کی بازی ہار گیا ۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔