سمندر سے آنے والے مشکوک صندوق سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

اورماڑہ: ( ہم دوست نیوز) پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے آنے والے مشکوک صندوق سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بکسوں میں موجود نامعلوم افراد کی لاشیں بہت پرانی ہیں جو اب شناخت کے قابل نہیں رہی ہیں۔

نامعلوم افراد کی لاشیں جس صندوق سے برآمد ہو ئی ہیں اس پہ سرخ رنگ سے انگریزی زبان میں ہیلپ کا لفظ لکھا ہوا ہے، لاشوں کے ساتھ ساتھ مشکوک صندوق سےایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے ۔

Leave a Reply