یونان(ہم دوست نیوز)یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےسے41پاکستانی شہری لاپتہ ہوگئے،ان کا تعلق آزاد کشمیر کےعلاقے کوٹلی سےہے۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق کھوئی رٹہ کےنواحی گاؤں بنڈلی کےایک ہی خاندان کے بارہ افراد لاپتہ ہیں۔
چار نوجوان کھوئی رٹہ کےنواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کےرہائشی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق 43 نوجوانوں میں سے دو افراد بچ گئے،باقی لاپتہ ہیں۔
اہلخانہ کا کہنا تھاکہ تمام نوجوان روزگار کےسلسلےمیں غیر قانونی طور پر اٹلی اور یونان جا رہےتھے۔
یاد رہےکہ چند روز قبل یونان کےقریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکا حادثہ پیش آیا تھا۔
ایتھنز سےملنے والی اطلاع کےمطابق حادثے میں 79تارکین وطن ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کےمطابق سیکڑوں لاپتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہی ہیں، فرخ حبیب
ریسکیو حکام نےمزید بتایاکہ کشتی کے104مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ65 سے100فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر750افراد سوار تھے۔