کراچی: ( ہم دوست نیوز ) کراچی میں آج ہونے والے بجلی کے منی بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے ۔
آج دن 12 بج کر 34 منٹس پر این ٹی ڈی سی کی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی ہے ، جم پیر سے آنے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ ہوئی ، کراچی کے ساتھ ساتھ جام شورو سرکٹ پر بھی فنی خرابی سامنے آئی تھی ، جس کے باعث این ٹی ڈی سی کے 19 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ، این ٹی ڈی سی کے سسٹم سے 800 میگا واٹ تک بجلی نکل گئی ہے ۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ گرڈ سٹیشن کو 30 منٹ میں جزوی طور پر بحال کر دیا گیا، 1 بج کر 7 منٹ پر کے الیکٹرک کے تمام سسٹم کو جزوی طور پر نارمل کیا گیا ، کراچی اور اس کے گرد و نواح میں 2 بج کر 27 منٹ تک بجلی کی ترسیل مکمل بحال ہو گئی تھی ، کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔