مون سون بارشیں : نکاسی آب یقینی بنانے کیلئے واسا کا اہم فیصلہ

لاہور: ( ہم دوست نیوز) مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب آپریشن کی موثر کارروائی اور مانیٹرنگ کے لیے واسا انتظامیہ نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔

واسا انتظامیہ نے ادارے میں تاحکم ثانی تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے ، تقرر اور تبادلے پر پابندی مون سون کی بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ، واسا کے گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 17 کے افسران اور ملازمین کے تبادلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ایم ڈی واسا ادارے میں ایڈجسٹمنٹ اور ری ایڈجسٹمنٹ کے تحت تبادلے کر سکتے ہیں مون سون کی بارشوں کے مد نظر واسا اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

بارشوں کے دورانیے میں اضافے سے چھٹیوں کی منسوخی کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، ایم ڈی واسا کے احکامات پر مون سون سے متعلق احکامات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply