شہر قائد میں آج بوندا باندی کا امکان

کراچی(ہم دوست نیوز) شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کےمطابق شہرمیں کہیں کہیں بوندا باندی کابھی امکان ہے۔

کراچی کا آج کم سےکم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

شہرِ قائدمیں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کاکہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب63فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر : یونان کشتی حادثہ پر یوم سوگ منانے کا فیصلہ
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نےخبردار کیا ہےکہ ملک کےاکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنےکا امکان ہے۔

Leave a Reply