دبئی(ہم دوست نیوز)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دبئی میں سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کےمطابق محسن نقوی نےحال ہی میں آنکھ کا آپریشن کروانےوالےآصف زرداری کی عیادت کی۔
اس موقع پرسابق صدر نےپیپلز پارٹی رہنماؤں کے تحفظات سےمتعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بپر جوائے ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا
وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نےمحسن نقوی اور آصف زرداری کی ملاقات کےبارے میں لاعلمی کا اظہارکیا اور کہاکہ میں اس بارےمیں نہیں جانتا۔