اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کےکیس میں چار جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کےکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
درخواست پرسماعت احتساب عدالت کےجج محمدبشیر نےکی۔
احتساب عدالت نےبشریٰ بی بی کی پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی سےاتر کر احتساب عدالت گئیں اورعدالت میں حاضری لگانےکےبعد وہ واپس گاڑی میں بیٹھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
بشریٰ بی بی کےوکلاء نےنیب کےبطور ملزم طلبی کےنوٹس کےپیش نظرِ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی.