یونان کشتی حادثہ : ایک اور ایجنٹ گرفتار

گجرات: ( ہم دوست نیوز ) ایف آئی اے نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے سانحہ میں ملوث ایک اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایک اور ایجنٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ایجنٹ کا تعلق وزیر آباد سے ہے، ملزم رقم لیبیا میں مرکزی ایجنٹوں کو بھیجوایا کرتا تھا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو متاثرہ خاندان کی نشاندل دہی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ، جس سے مرکزی انسانی سمگلرز سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے پاکستانی افراد کو اٹلی بھجوانے والے مرکزی ایجنٹ ساجد محمود کو گرفتارکیا تھا ، ملزم پاکستان سے آذربائیجان فرار ہونے کی ناکام کوشش کررہاتھا ۔

Leave a Reply