بات ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے، اسد عمر

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےرہنما اسد عمر نےکہا ہےکہ بات ہی نہیں کریں گےوالی بات غلط ہے۔

اسد عمر نےکہاکہ2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ایک کروڑ68 لاکھ ووٹ لیےجبکہ پی ڈی ایم نےمجموعی طور پر سوا دو کروڑ ووٹ لیے،اس لیے سیاسی طور پر یہ نہیں کہہ سکتےکہ جنہیں سوادو کروڑ لوگوں نےووٹ ڈالا ان سےسیاسی مسائل حل کرنےکیلئےبات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جرم کیے ہیں تو اپنا نظام بہتر کریں مگر سیاسی ڈائیلاگ سےمنع نہیں کر سکتے۔

اسدعمر کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک جس نہج پرپہنچ چکا ہےسب کو دو قدم پیچھےہٹنا پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا کمانڈر گرفتار
انہوں نےمزید کہاکہ اپنی پوزیشن کمپرومائز کرکےحل نکالنا پڑےگا، ورنہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، میں ٹکراؤ کی اسٹریٹجی سےمتفق نہیں تھا۔

Leave a Reply