ملک بھر میں آج سے گرمی بڑھے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ آج سےپارہ اوپر جانا شروع ہوگا،24 جون کےدوران درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں درجۂ حرارت چار سےچھ ڈگری سینٹی گریڈبڑھ سکتا ہے۔

سندھ،جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ معمول سےزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بات ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے، اسد عمر
شہریوں کو گرمی سےبچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply