بھیرہ : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے شہر بھیرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملکوال روڈ پر قصبہ چھانٹ کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ والد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قصبہ رتوکالا کا رہائشی عدنان اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انپر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں اور بیٹے کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیرہ منتقل کر دی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے عدنان کو بھی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔