اب تک کتنے عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے؟

ریاض(ہم دوست نیوز)اس سال حج ادائیگی کیلئے اب تک13لاکھ42ہزار351عازمین سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔

سعودی عرب کےجنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کےمطابق پیر کی رات تک13لاکھ42ہزار 351عازمینِ حج زمینی،بحری اور فضائی راستوں سے سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاس حوالے سےاعداد و شمار جاری کیےہیں جس کے مطابق ایئرپورٹس پر آنےوالےعازمینِ حج کی تعداد 12لاکھ80 ہزار240تک پہنچ گئی ہے۔

زمینی راستوں سے57 ہزار463عازمین سعودی عرب پہنچےجبکہ چار ہزار 648 افراد بحری سفرمکمل کر کے سعودی بندرگاہوں پرپہنچےہیں۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب میں حج کی عبادات26جون سےشروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات
سعودی حکومت کےاندازے کےمطابق رواں سال 26لاکھ افراد حج ادا کریں گے۔

Leave a Reply