معروف کورین گلوکار نے خودکشی کرلی

جنوبی کوریا(ہم دوست نیوز)جنوبی کوریا میں گلوکار چوئی سنگ بونگ نے33سال کی عمرمیں خودکشی کرلی۔

مقامی میڈیا کےمطابق پولیس نےگلوکار کی موت کی تصدیق کردی ہےاور ان کی لاش صبح ساڑھے9 بجےگھر سےملی۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق چوئی سنگ بونگ2011 کےبعد کافی مشہور ہوئےتھےتاہم2021میں ان کے کیریئر نےایک سیاہ موڑ اس وقت لیا جب انہوں نےچندہ اکٹھا کرنےکی مہم یہ کہتےہوئے شروع کی کہ وہ کینسر کی متعدد اقسام سےلڑ رہےہیں اور علاج کیلئےرقم کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کےمطابق کورین گلوکار کی اس مہم کے حوالےسےبعد میں پتا چلا کہ وہ ایک دھوکا تھا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق گلوکار نےاپنی غلطیوں کا اعتراف کرتےہوئے ملنےوالےعطیات واپس کرنےکا وعدہ بھی کیاتھا۔

رپورٹس کےمطابق پولیس کا خیال ہےکہ گلوکار نے اپنی گھریلو صورت حال کےباعث خودکشی کی اور ایک دن قبل انہوں نےاپنے یوٹیوب چینل پر ایک نوٹ بھی اپ لوڈ کیا تھاجس سےخودکشی کا اشارہ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک کتنے عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے؟
غیرملکی میڈیا کےمطابق نوٹ میں لکھا گیا تھاکہ میں ان تمام لوگوں سےدل سےمعافی مانگتا ہوں جنہیں میری احمقانہ غلطی کا سامنا کرنا پڑا اورتمام عطیات واپس کردیےگئےہیں۔

Leave a Reply