میاں اسلم اقبال و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(ہم دوست نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی)لاہور نےنو مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کےمقدمےمیں میاں اسلم اقبال اور محمد زبیر نیازی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے ٹی سی لاہور نےتفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتےہوئے ملزمان کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کیے۔

تفتیشی افسر نےعدالت کےروبرو کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےہرممکن کوشش کی گئی،وہ اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئےکوششیں کر رہےہیں۔

عدالت میں موقف اختیار کیاگیاکہ ملزمان سےتفتیش درکار ہے،جو گرفتاری سے بچنے کیلئےبیرون ملک فرار ہونےکی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بہن کا قتل کردیا
تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایاکہ ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے،اس لیے استدعا ہےکہ دونوں ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں.

Leave a Reply