نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے جاوید لطیف کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیرجاوید لطیف نےکہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف انتخابی مہم کےلیےنہیں انتخابی تحریک کےلیے آرہے ہیں،اس مرتبہ الیکشن میں سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔

جاوید لطیف نےاپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ ن کےبانی رہنما،میاں محمد نواز شریف سےمتعلق بات کرتےہوئے کہاکہ نوازشریف سےہی امید ہےکہ وہ ملک کو اس بھنور سےنکالیں گے۔

جاوید لطیف نےکہا ہےکہ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بناکر دکھایا، نوازشریف اپنےدور میں مہنگائی چار فیصد پرلائے، انڈسٹری لگائی۔

جاوید لطیف نےکہاکہ نوازشریف نےپاکستان کو سی پیک دیا، 15سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا،سی پیک لانےوالے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ لوگوں کو امید ہےکہ نوازشریف آئیں گےاور خوشحالی لائیں گے،ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔

جاوید لطیف کاکہنا ہےکہ نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملےگا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ بھی مقروض ہے مگر کتنا؟
اُن کا کہنا تھاکہ قاضی فائز عیسیٰ کےہوتےہوئے کوئی واٹس ایپ پرکمیشن نہیں بنےگا.

Leave a Reply