اسلام آباد ( ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نےبلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اورسینیٹر انوار الحق کاکڑ نےمریم نواز کو بلوچستان کےدورے کی دعوت دی ہے۔
جام کمال نےمریم نواز سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ بلوچستان کےعوام نواز شریف سےمحبت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران کرپشن اور مراعات ختم کرنے کے لیے تیار نہیں، سراج الحق
ان کاکہنا تھاکہ نواز شریف اور مریم نواز کےسیاسی کردار سےبلوچستان میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال، رُکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی کی الگ الگ ملاقاتیں
ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا
پاکستان… pic.twitter.com/lSgMr8vYsH
— PMLN (@pmln_org) June 22, 2023
اس موقع پرمریم نواز نےکہاکہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کی بہتری کیلئےکردار ادا کرکےخوشی ہوگی۔