صدر مملکت کی سوئی ناردرن کو صارف سے معافی مانگنے کی ہدایت

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےوفاقی محتسب کےفیصلے کےخلاف ایس این جی پی ایل کی اپیل مسترد کردی اورسوئی ناردرن گیس کو صارف سےمعافی مانگنے اور بل درست کرنےکی ہدایت کردی۔

شہری کی رہائشگاہ پر ایک گیزر لگا ہوا تھا مگر دو گیزروں کا بل بھیج دیاگیاتھا۔

کمپنی ٹھیکیدار نےکاغذات میں دو گیزر لکھ دیے تھےاور تصدیق میں ہیرا پھیری کیلئےاپنا رابطہ نمبر دےدیا تھا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا ٹھیکیدار فراڈ کرنےکےبعد فرارہوگیا تھا۔

پولیس نےکمپنی کا اندرونی معاملہ قرار دیتےہوئے کیس میں کوئی مداخلت نہ کی جس پرشہری نےوفاقی محتسب سےرجوع کیا جس کےبعد کمپنی کو بدانتظامی اور بل کی اصلاح کی ہدایت کی گئی۔

کمپنی نےوفاقی محتسب کےفیصلے کےخلاف صدرِ مملکت کو اپیل دائر کی جس پرعارف علوی نےوفاقی محتسب کا حکم برقرار رکھا اورکمپنی کی اپیل مستردکردی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہےکہ شرمناک ہےکہ انتظامیہ کمپنی کےاندر بدعنوانی کو نظر انداز اورعوام کو ہراساں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اہلخانہ کے ساتھ دبئی پہنچ گئیں
صدرِ مملکت کا کہنا ہےکہ معاملے کی انکوائری کی جائےاور ملوث افراد کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائے۔

Leave a Reply