گورنر سندھ کا عید پر 100 اونٹ قربان کرنے کا اعلان

کراچی(ہم دوست نیوز)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےعیدالاضحیٰ پرگورنر ہاؤس میں100 اونٹ قربان کرنےکا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مستحق خاندانوں کو 100 بکرے اور20ہزار راشن کےتھیلے دینےکا بھی اعلان کیا۔

انہوں نےگورنر ہاؤس میں عیدالاضحیٰ کےبعد آئی ٹی کلاسز شروع کرنےکا بھی اعلان کیا۔

کامران ٹیسوری نےکہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے یوتھ پروگرام سےاسپورٹس کو فروغ ملےگا، کراچی میں چھپےٹیلنٹ کو سامنے لانےمیں یہ پروگرام اہم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن کئی سالوں سےیہ کھیل بہت پیچھے چلا گیا ہے،کراچی گیمز کا انعقاد ہر سال کروانےکی کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں رونق بڑھ گئی
گورنر سندھ نےیہ بھی کہاکہ ہاکی لیگ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا جائےگا۔

Leave a Reply