مبینہ پولیس مقابلہ ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : ( ہم دوست نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ۔کے دوران ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

کراچی پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کے قبضے ہ سے اسلحہ اور چوری کے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply