پاکستان دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی جاری رکھے، امریکا

واشنگٹن (ہم دوست نیوز)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نےکہا ہےکہ مانتے ہیں پاکستان نے انسداد دہشتگردی کیلئےبہت سےاقدامات کیےہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کےدوران ان کا کہناتھا کہ پاکستان تمام دہشتگرد گروہوں پرپابندی کو یقینی طور پر جاری رکھنے کیلئےاقدامات کرتا رہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نےکہاکہ ان گروہوں میں لشکر طیبہ،جیش محمدسمیت ان کےدیگر ذیلی گروہ شامل ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ امریکا اس سلسلےمیں پاکستانی حکام سےمسلسل رابطےمیں ہے،جو کہ 2023 کے انسداد دہشتگردی کےڈائیلاگ کا حصہ تھا۔

میتھو ملر نےکہاکہ بھارت اور پاکستان سےکہتےہیں کہ لائن آف کنٹرول پرسیز فائر جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا
انہوں نےمزید کہاکہ انسانی حقوق پربھارت سے تشویش کرتےرہتے ہیں،صدر بائیڈن نےبھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلےکو اٹھایا۔

Leave a Reply