ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(ہم دوست نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کےمختلف شہروں ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان میں بارش کےبعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کےبعد دھانا سر کےمقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

پہاڑی چٹانیں این50 پر گرنے سےژوب ڈی آئی خان ہائی وے بند ہوگئی جس کےباعث بلوچستان کا خیبرپختونخوا کےساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

کوئٹہ ژوب ہائی وے پرکار ریلےمیں بہہ جانےکے بعد ایک طالبعلم کی لاش نکال لی گئی جبکہ دو کو بچالیا گیا،ڈرائیور کی تلاش کی جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں ہلکی بارش ہوئی۔

گزشتہ روز ملک میں سب سےزیادہ بارش لاہورایئرپورٹ پر 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے رہے تاہم بعد میں زیادہ تر علاقوں سے نکاسی کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور نواز شریف ملاقات، فیصل کریم کنڈی نے بڑا انکشاف کردیا
یاد رہےکہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ30 جون تک جاری رہےگا۔

Leave a Reply