وہاڑی : ( ہم دوست نیوز ) وہاڑی پولیس نے کچے کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کے دوران مغوی بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہاڑی کے علاقے کرم پور کے رہائشی عمران کو ڈاکوؤں نے ایک لڑکی کے ذریعے شادی کا جھانسا دے کر کچے کے علاقے میں بلوا کر اغواء کر لیا تھا ، جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اس کوچھوڑنے کے لئے 50 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھی کر رکھی تھی ، تاہم وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی کے ذریعے مغوی کو بغیر کوئی تاوان ادا کیے ہی بازیاب کروا لیا گیا ۔