ملتان( ہم دوست نیوز)سابق وزیرِ اعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔
اس حوالے سےریسکیو حکام نےبتایا ہےکہ آگ کےباعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام کےمطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہےتاہم دو کمروں میں موجود سامان جل گیا۔
اس واقعے سےمتعلق گیلانی ہاؤس کےترجمان کاکہنا ہےکہ گیلانی ہاؤس کےباہر واپڈا اہلکار کھمبے پر کام کر رہے تھےکہ اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات سندھ سے ایرانی وفد کی ملاقات
ترجمان کےمطابق مین سوئچ آف کرنے کےباوجود بجلی بند نہ ہوئی۔گھر میں یوسف رضا گیلانی،حیدر گیلانی اورعبدالقادر گیلانی تھے۔