مشہور باڈی بلڈر 30 سال کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے

جرمنی(ہم دوست نیوز)جرمنی سےتعلق رکھنے والےمشہور باڈی بلڈر جو لِنڈر 30سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جو لِنڈر کی گردن سےدماغ تک خون پہنچانےوالی اہم رگوں میں سوجن کےباعث موت واقع ہوئی۔

رپورٹس کےمطابق جو لِنڈر کی انتہائی قریبی دوست نےموت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 3 دن پہلے باربار کہہ رہا تھا کہ میری گردن میں درد ہےلیکن ہم نےاس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق جو لِنڈر کا تعلق جرمنی سےتھا تاہم وہ کئی سال سےتھائی لینڈ میں رہ رہےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کیلئے نئی حد بندیاں متعارف
رپورٹس کےمطابق جو لِنڈر کےمختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Leave a Reply