پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کیلئے نام تجویز کردیا

گلگت بلتستان (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی پارلیمانی پارٹی نےوزیرِ اعلی گلگت بلتستان کیلئےنام تجویز کر دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہےکہ وزارت اعلیٰ کے لیےراجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیاگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےراجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دےدی ہے۔

انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو گروپوں کے درمیان تصادم، 1 شخص جاں بحق
یاد رہےکہ گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نےپاکستان تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

Leave a Reply