لاہور: ( ہم دوست نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں B کلاس کی سہولتیں دینے کا حکم دے دیا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اس درخواست پر سماعت کی، جس پر عدالت عالیہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی، عمرسرفراز چیمہ کوان کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔