دنیا کا امیر ترین بھکاری کون ہے؟ جانئیے

نئی دہلی ( ہم دوست نیوز) دنیا بھر میں کئی لوگ ضرورت اور مجبوری کےتحت بھیک مانگتے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسےبھی ہیں جنہوں نےبھیک مانگنے کو ایک نفع بخش اورمنافع بخش پیشےمیں تبدیل کردیا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھرت جین دنیا کا امیر ترین بھکاری ہےجسےممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگتےہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کےمطابق بھرت جین گھر میں مالی مشکلات کےباعث تعلیم حاصل نہ کر سکا تاہم اب اس کے اہلخانہ میں اس کی بیوی،2 بچے، بھائی اور والد ہیں۔

بھارتی اخبار کےمطابق بھرت جین 7.5کروڑ کا مالک ہے اور وہ ماہانہ بھیک مانگ کر60 سے75 ہزار روپےجماکر لیتا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھرت جین ممبئی میں ایک فلیٹ کا مالک بھی ہےجس کی مالیت 1.2کروڑ روپے ہےجبکہ اس کی2 دکانیں بھی ہیں جن کا کرایہ30 ہزار روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق یہ شخص شہر کےمصروف اور اہم علاقوں میں بھیک مانگتا ہے اور یہ اپنے اہلخانہ کےساتھ ایک بیڈروم، ہال اور کچن والے2 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اتنا امیر آدمی ہونے کے باوجود جین بھیک مانگتا رہتا ہےجبکہ بہت سے لوگ چندسو روپے کمانے کےلیے کئی گھنٹے جدوجہد کرتےہیں۔

رپورٹ کےمطابق بھرت جین 10 سے12گھنٹے کےدوران روزانہ 2سے ڈھائی ہزار روپے کما لیتا ہے۔

Leave a Reply