قرآن کی بےحرمتی، اقوام متحدہ سوئیڈن پر معاشی پابندی لگائے، سراج الحق

جھنگ(ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ قرآن کی بےحرمتی کےخلاف پورا عالم اسلام یک آواز ہے۔اقوام متحدہ سوئیڈن پرمعاشی پابندی لگائے۔

جھنگ میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہاکہ سوئیڈن نے58اسلامی ممالک کو چیلنج کیا ہے۔ اسلامی دنیا کےتعاون کےبغیر یورپ کے کارخانےنہیں چل سکتے۔پاکستان قرآن پاک کے نام پربنایا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کےمعاہدے پرحکمران خوشیاں منا رہے ہیں۔آئی ایم ایف کےقرضوں سےکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا اچھے دوست ہیں، وزیراعظم
سراج الحق نےکہاکہ آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ کراپنے پیروں پر کھڑےہونےکی ضرورت ہے۔ تمام جماعتیں کرپشن،توشہ خانہ کو لوٹنے اور آئی ایم ایف سےقرض لینے پر ایک پیج پرہیں۔

Leave a Reply