بلوم برگ کی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)معاشی صورتحال پر نظر رکھنےوالےادارے بلوم برگ نےپاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک ہفتے کےدوران دنیا میں سب سےبہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دےدیا۔

بلوم برگ کاکہنا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کےدوران دو ہزار 755 پوائنٹس یا 9 اعشاریہ 75فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کےمجموعی سرمائے میں324 ارب روپے اضافہ ہوا جو اب چھ ہزار 815 ارب روپے یا امریکی ڈالر میں ساڑھے24 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر لندن کو نسل پرستوں نے نشانے پر لے لیا
غیر ملکی سرمایہ کاروں نےاسٹاک مارکیٹ میں47 لاکھ ڈالر کےشیئرز خریدے، ہر روز اوسطاً 34 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت ہر روز4کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی.

Leave a Reply