لاہور (ہم دوست نیوز)امریکی قونصل جنرل ولیم کےمکانیولےٹرین کےذریعے راولپنڈی سےلاہور پہنچ گئے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ ٹرین کاسفر یاد گار رہا، پاکستانی لوگ مہمان نواز اورخوش مزاج ہیں۔
قونصل جنرل نےکہاکہ امریکی ٹرینیں پاکستانی ٹرینوں سے تیز ہیں،پاکستان کےریلوے نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔پاکستان کےریلوے نظام کو مزید بہتر بنانےکیلئےکوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوم برگ کی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف
امریکی قونصل جنرل نےکہاکہ راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین کا سفر بہت دلچسپ محفوظ اور یادگار رہا۔ راستے میں سر سبز میدان اور پہاڑ دیکھنے کو ملے۔