زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 6 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

لورالائی : ( ہم دوست نیوز ) اپرکرم شاملاتی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس سے فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔

ضلع کرم کے ڈنڈر بوشہرہ میں 2 طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ اور گولہ باری سے تمام علاقہ لرز اٹھا اور اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مسلسل فائرنگ سے اب تک 29 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز ، قبائلی عمائدین، جرگہ انتظامیہ اور پولیس علاقے میں جنگ بندی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply