کراچی : ( ہم دوست نیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران خاتون اور2 غیر ملکی باشندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں راولپنڈی،کوئٹہ ، اسلام آباد، اورخیبر میں کی گئی ہیں ، ان کارروائیوں میں 38 کلو اور 100 گرام چرس جب کہ 700 گرام کوکین بھی برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان کا یہ بھی کہناہے کہ کارروائی کے دوران 50 نشہ آور گولیاں اور 20 کلو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔