نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، نوجوان قتل

دینہ: ( ہم دوست نیوز ) نامعلوم ملزمان نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر ڈالا، قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ منگلہ کی حدود میں پیش آیا ہے ، جہاں ملزمان نے گولی مار کر ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور پھر زمین پر پھینک کر فرار ہوگئے ہیں ۔

پولیس تاحال مقتول کی شناخت نہیں کر سکی اور قتل کی وجہ بھی معلوم نہیں کر سکی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ منگلا کی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے ۔

Leave a Reply