قصور:( ہم دوست نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے مین بازار کھڈیاں میں ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چرا لیا ۔
قصوری بازار مین بازار کھڈیاں میں شاہد ذرگر کی دکان سے ڈاکو 1 کلو سونا اور 5 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، نامعلوم افراد نے چوکیداروں کو باندھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان کا دروازہ توڑ کر دکان میں داخل ہو گئے ۔
سنار کی دکان سے سیف الماری لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے ، جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افراد دکان میں پڑی ہوئی پوری سیف الماری کو اٹھا کر لے گئے۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش ابھی جاری ہے ۔